| وزیرآعظم عمران خان روس کے دو روزے دورے پر چلے گئے۔ |
عمران خان روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگیے ہیں اور ماسکو پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف اُونر پیش کیا گیا تقریباً 23 سال کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے ایک طرف پاکستان اور امریکہ کہ تعلقات کچھ ٹھیک نہیں ہیں اور دوسری طرف پاکستان اور چین پہلے سے زیادہ بہت قریب ہوتے جا رہے ہیں
جب کہ یوکرائن کے تنازعے پر روس نے پوری مغربی دنیا سے ٹکر لے رکھی ہے ایسے میں وزیراعظم عمران خان کا روس کا دورہ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے یہ دورہ امریکی صدر جوبیڈن کو دو ٹوک پیغام ہے کہ اگر امریکہ کو پاکستانی وزیراعظم کو کال کرنے کا ٹائم نہیں ہے تو ہم بھی سارے انڈے ایک ٹوکری میں رکھنے کے قائل نہیں ہیں عمران خان کے اس دورے سے خاص طور پر واشنگٹن اور یورپی طاقتوں کو یہ پیغام دیا جائے گا کے ہم روس کے ساتھ کھڑے ہیں ویسے تو پاکستان کی یہ پالیسی ہے کہ وہ علاقائی تنازعات سے خود کو الگ تھلگ رکھتا ہے لیکن خارجہ امور کے ماہرین کہتے ہیں کے بین الاقوامی تعلقات میں آپ کچھ نہ کہتے ہوے بھی ایک قدم اُٹھا کر سب کچھ واضعے کر دیتے ہیں
وزیراعظم عمران خان کا دورہ ماسکو اس ایک ایسے موقعے پر کیا جا رہا ہے جب مغربی ممالک اور روس کے درمیان یوکرائن کے معاملے پر کشیدگی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے